نئی دہلی، 16 اکتوبر (یو این آئی) بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کی حمایت کرتے ہوئے دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے آج اعتماد ظاہر کیا ہے کہ مسٹر کمار کی قیادت والا اتحاد اسمبلی
انتخابات جیت لے گا۔
سوشل میڈیا نیٹ ورک سائٹ ٹوئیٹر پر مسٹر کیجریوال نے کہا کہ میری اطلاع کےمطابق مسٹر مودی بہار میں بری طرح ہار رہے ہیں اور نتیش جی جیت رہے ہیں۔